جنگ گروپ کے بر طرف ملازمین کا 17 جون کو مظاہرے کا اعلان

جنگ گروپ کے بر طرف ملازمین کا 17 جون کو مظاہرے کا اعلان

کراچی: جنگ گروپ کے برطرف ملازمین نے جمعہ 17 جون کو کراچی پریس کلب پر ایک بھرپور مظاہرے کا اعلان کردیا، انصاف کے حصول کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں جنگ گروپ کے اخبارات روزنامہ عوام، دی نیوز اور ڈیلی نیوز کے جبری برطرف ملازمین کی ایک بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں روزنامہ عوام کے برطرف ایڈیٹر نشید آفاقی، عارف ہاشمی، فصیح الدین، شبیر احمد، محمد ناصر، شکیل انجم لاشاری، مصطفی دھریجہ، حافظ ظہور، گل نسرین اور دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر سعید پاشا اور جنرل سکریٹری دارا ظفر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے چیئرمین آئ،ٹی،این،ای کا تقرر نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ طویل عرصے سے یہ مسئلہ لٹکا ہوا جس سے برطرف ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

ملازمین نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی بھرپور امید ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے سے خطاب کے لئے صحا فی تنظیموں کے عہدیداروں،سیاسی و سماجی کارکنوں ،مزدور رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں ہر 15 دن بعد مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔پروگرام کے مطابق ایک مظاہرہ جنگ بلڈنگ کے سامنے بھی ہوگا۔اجلاس میں وکیل اشتیاق بخاری ایڈوکیٹ کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آخر میں نشید آفاقی کے بھائی، قمر عالم شامی، حبیب بروہی، اشتیاق بخاری کے والد اور دیگر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *