شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی آبادی کو لپیٹ میں لے لیا۔ 4 جاں بحق

شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی آبادی کو لپیٹ میں لے لیا۔ 4 جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی اور قریبی آبادی کو لپیٹ میں لے لیا۔

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔

سوات میں کبل کے علاقے سیگرام، تحصیل بری کوٹ کے علاقے ابالا، چارباغ کے علاقے کوٹ اور پٹھانے سمیت ملحقہ علاقوں کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس  کے علاوہ لوئر دیر کے پہاڑوں کےجنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کے لیے انتظامیہ، اور مقامی افراد مصروف عمل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *