پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

for feature image

کراچی:(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے انٹر سٹی، انٹرا سٹی بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں بھی20فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر 50 فی صد ٹرانسپورٹ احتجاجاً کھڑی رکھیں گے اور عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹروں کے لیے گاڑیاں چلانا ناممکن ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرانسپورٹرز کیلئے ہڑتال اب ناگزیر ہو چکی ، اب سوچیں مت فیصلہ کریں، کیپٹن(ر)آصف محمود

دوسری جانب انٹرسٹی بس کرائے میں 100 سے ڈیڑھ سو روپے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ شہر میں چلنے والی بسوں اور کوچوں نے کرائے میں 15سے 20 روپے اضافہ کردیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافےکے بعد رکشے میں کچھ فاصلے پر بھی ڈیڑھ سو روپے کرایا وصول کیا جارہا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف ہےکہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سواری میں کمی ہوئی ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *