کھلابٹ ، کھلی کچہری کا انعقاد ، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) DPO ہری پور کاشف آفتاب عباسی کا کھلابٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کھلابٹ کے عوام نے منشیات فروشی پولیس کی ناقص گشت ٹریفک مسائل اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری سمیت دیگر مسائل کے انبار لگا دئیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف آفتاب عباسی نے کھلابٹ سے منشیات فروشی کے روک تھام پولیس گشت بڑھانے ملزمان کی جلد گرفتاری کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل کے خاتمہ کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازت کی تفویض

جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہر صورت ان تک پہنچیں گے محکمہ پولیس کا کوئی اہلکار کا کسی بھی جرائم پیشہ عناصر یا منشیات فروشوں کے ساتھ رابطہ میں ہو بروقت آگاہ کیا جائے فوری طور پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو برائے راست میرے آفس میں تشریف لائے ہر ممکن ازالہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری کاشف آفتاب عباسی نے سیکٹر نمبر 3 داڑی چوک کمیونٹی سنٹر میں کھلی کچہری کے دوران عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے پاس وسائل کم ہیں مگر ایسا بھی نہیں کہ ہم وسائل کے کمی کا بہانہ بنا کر چپ ہو جائیں ہر ممکن شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی نے یوسی 2اتحادٹاﺅن کیلئے بلدیاتی پینل تشکیل دے دیا، مولانا فخرالدین رازی

پولیس گشت بڑھائی جائے گی منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہرممکن منشیات فروشی کا روک تھا کیا جائے گا اشتہاری ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف آفتاب عباسی نے شہریوں سے کہا کہ کسی بھی شہری کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو برائے راست میرے آفس تشریف لائے ہر ممکن ازالہ ہوگا کھلی کچہری میں کھلابٹ کے عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *