جے یو آئی نے یوسی 2اتحادٹاﺅن کیلئے بلدیاتی پینل تشکیل دے دیا، مولانا فخرالدین رازی

کراچی( )جے یو آئی نے یوسی 2اتحادٹاﺅن کیلئے بلدیاتی پینل تشکیل دے دیا، امیدواروںکے نام بالائی تنظیم کو ارسال کردیئے ،جمعیت علماءاسلام یوسی 2اتحادٹاﺅن کی مجلس شوری کااہم اجلاس جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاﺅن میں امیر یوسی مولانا فخرالدین رازی کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس کی نظامت کے فرائض ناظم عمومی مولانا خلیل اللہ نے انجام دیئے۔

اجلاس میں پی ایس 116 کے امیرمفتی کفایت اللہ ،جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسہ ،یوسی کے سینئرنائب مولانا ارشدآفریدی،نائب امیررفیق تنولی،ڈاکٹرعمران آفریدی، عبدالوحیدخان سواتی ،ناصرخان سواتی،مولانا احسان بخاری ،جمیل الرحمن الائی وال،عبدالحمید بلوچ،قاری اقبال،مبارک کوہستانی، مولانارضوان، مولاناسجاد، سعیدالدین، مولاناعبدالبصیرشاہ، اظہرکھوسہ ،امداداللہ، عصمت اللہ سالار،صدام حسین ودیگرنے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ICCI، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پروڈکٹویٹی انتہائی ضروری ہے، صدر شکیل منیر

بلدیاتی پینل کیلئے کے امیداروں کے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد جمعیت علماءاسلام یوسی 2اتحادٹاﺅن کے مجلس عاملہ کے اجلاس ہنگامی اجلاس میں امیر یوسی مولانا فخرالدین رازی نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا،جس کے مطابق چیئرمین کیلئے ڈاکٹرعمران آفریدی متبادل میں مفتی کفایت اللہ جبکہ وائس چئیرمین کیلئے عبدالوحیدخان سواتی متبادل میں مفتی خلیل اللہ ہوں گے۔

وارڈکونسلرز کے تعین کیلئے مقامی نگران کمیٹیوں کواختیاددےدیاگیا۔ مولانا فخرالدین رازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحادٹائون میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ،ہرطرف گندے پانی کا راج ہے اور آمد و رفت میں علاقہ مکینوں کو اذیت کا سامناہے، سڑکیں پختہ نہ ہونے کے باعث گردآلود مٹی نے عوام کاجینامشکل کردیاہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، نجی اسٹور میں آتش زدگی کا معملہ ، آگ کیوں لگی حقیقت سامنے آگئی

گندگی کے باعث صحت مسائل بڑھ گئے ہیں ،اتحادٹائون کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں جن نااہل نمائندوں کو ووٹ دیاتھا آج اس کی سزا بھگت رہے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے اور بلوچستان کی طرح عوام جمعیت علماءاسلام کو کامیاب کرکے نااہل نمائندوں کوسرپرائز دےگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *