ICCI، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پروڈکٹویٹی انتہائی ضروری ہے، صدر شکیل منیر

اسلام آباد () ,صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر نے کہا ہے کہ ہائی پروڈکٹیویٹی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے,پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو پیداوریت میں اضافے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار شکیل منیر نے ہیڈ سٹار سکول میں پراڈکٹویٹی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کے دوران کیا۔

جس میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا جس میں سکول کے بچوں اور دیگر شعبہء زندگی کے افراد نے شرکت کی. صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن اور پیرا کی کاوشوں کو سراہا-

مزید پڑھیں: کراچی، نجی اسٹور میں آتش زدگی کا معملہ ، آگ کیوں لگی حقیقت سامنے آگئی

اس موقع پر چیف ایگزیکٹواین پی او عالمگیر چوہدری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے لوگ بھی موجود تھے۔شکیل منیر نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیاں پیداوار میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ہائی پروڈکٹیویٹی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے,پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو پیداوریت میں اضافے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

چیف ایگزیکٹو این پی او عالمگیر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ گلوبلائزیشن کے موجودہ دور میں دنیا نالج بیسڈ اکانومی کیطرف بڑھ رہی ہے,عالمی سطح پر پاکستان ہائی پوٹینشل معیشتوں میں شمار کیا جارہا ہے,ایجادات میں کمی ملکی ترقی کی کم رفتار کی بڑی وجہ ہے,حکومت پاکستان معاشی کی ترقی کیلئے پرعزم ہے,پیداواریت اور کوالٹی بزنس میں ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔ حمد عالمگیر چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پروڈکٹویٹی بڑھانے کےلیے دن رات کام کر رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ، آرپاٹیک کے دفتر کا افتتاح، تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بریگیڈیئر طارق رفیق

اس موقع پر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی چئیر پرسن ڈاکٹر ضیا بتول کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی سے ہی اپنی نوجوان نسل کو پروڈکٹویٹی کے متعلق آگاہی دینی چاہیے تا کہ معاشرے کامیاب فرد بن سکیں. ہیڈ سٹار سکول کی سی ای او نازنین مرتضی نے بھی این پی اور اور پیرا کے اس اقدام کو سراہاکہ بچوں میں پروڈکٹویٹی کی اگاہی کےلیے ایسے پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *