اسلام آباد ، آرپاٹیک کے دفتر کا افتتاح، تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بریگیڈیئر طارق رفیق

اسلام آباد : ()آرپاٹیک پرائیوٹ لیمیٹڈنے ایمیزون مال، اسلام آباد میں برانچ آفس کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے ۔ جب کہ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں واقع ہے۔ اس موقعے پر کپمنی کے ایس وی پی آپریشنز۔ بریگیڈیئر (ر)طارق رفیق کا کہنا ہے کہ آفس کا افتتاح کمپنی کے اسٹریٹجک توسیعی منصوبے کا حصہ ہے جس کی پلاننگ چند سال پہلے کی گئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کے دیگر شہروں میں توسیع کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں دوسرا آفس کھولنے کا فیصلہ ہماری کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں ایک انتہائی ضروری قدم ہے۔”

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جنوبی کوریا نے جیت لیا

جبکہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ قدم روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہماری انڈسٹری سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔”

پاکستان کی صفحہ اول ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل آرپاٹیک کا مقصد انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے لیے نئی نسل اور ان کی صلاحیتوں کو گروم کرنا ہے جبکہ ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہے ۔ کمپنی نے، پچھلے کچھ سالوں میں، بہت سے ڈومینز میں تیزی سے ترقی کی ہے، اور کورونا جیسی وبا کے مشکل وقت کے دوران بھی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا انتھک سفر جاری رکھا۔

آرپاٹیک اپنی مستقل محنت اور مسلسل انتھک لگن کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا واضح مقام رکھتی ہے۔کمپنی نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ اپنی ساکھ اور اعتماد میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ اپنی افرادی قوت کو بھی بڑھایا ہے ۔

مزید پڑھیں: رضوان کی سالگرہ پر بھارتی کرکٹر کا بیٹر کیلئے پیغام

بریگیڈیئر طارق رفیق(ر) ایس وی پی آپریشنز نے کمپنی مشن کے حوالے سے مزید کہا کہ "اسلام آباد میں آرپاٹیک کا نیا آفس تازہ ہوا کا جھونکا ہے، خاص طور پر ان مشکل معاشی اوقات میں، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبے میں،” ملک کے روشن ترین ذہنوں کی خدمت کے لیے پرعزم سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی IT کمپنی بننے کے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف لے جائیگا ۔

واضح رہے کہ آرپاٹیک 2003میں قائم کی گئی ایک کلاسک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو پائیدار ڈیجیٹل پراڈکٹس، ڈیجیٹل انجینئرنگ کی مہارت اور کلائنٹ پر مبنی نقطہ نظر کو ڈیزائن، تیاری اور فراہمی کرتی ہے۔ جبکہ کمپنی کلائنٹس کو ایسے منصوبے ترتیب دینے میں بھی مدد کرتی ہے جو انڈسٹری میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *