رضوان کی سالگرہ پر بھارتی کرکٹر کا بیٹر کیلئے پیغام

رضوان

پاکستانی بیٹر محمد رضوان آج اپنی تیسویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس خوشی کے موقع پر بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشورپجارا نے رضوان کو سالگرہ کا پیغام بھیجا۔

چتیشورپجارا نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کو سالگرہ مبارک کا پیغام دیا جس میں انہوں نے رضوان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور دعا دی کہ ان کے لیے یہ سال خوشیوں سے بھرا ہو۔

خیال رہے کہ چتیشورپجارا اور محمد رضوان نے حال ہی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کلب کی نمائندگی کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *