‘گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد’ میں ”الوداعیہ تقریب کا انعقاد“

رپورٹ : زاہد احمد

گزشتہ شام ‘گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد’ کے سبزہ زار پر ، حسب ِ روایت ، کالج کے دو سینٸیر اساتذہ کے ریٹاٸرمنٹ کے موقع پر ایک پرتکلّف اور باوقار ”الوداعیہ تقریب“ کا اہتمام کیا گیا ۔ ‘گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد’ کے دوسینٸیر اساتذہ پروفیسر الیاس جوزف ، سربراہ شعبہ ٕ مطالعہ ٕ پاکستان وسیاسیات اور پروفیسر محمّد عبدالرشید ، سربراہ شعبہ ٕ ریاضی ، ‘گورنمنٹ کالج فارمین’ میں طویل عرصے تدریسی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹاٸر ہوٸے ہیں ، جن کے اعزاز میں منعقدہ اس ”الوداعیہ تقریب“ میں کالج کے حاضر سروس اساتذہ کے علاوہ دیگر مہمانان ِ گرامی بھی مدعو تھے۔

جن میں نمایاں سابق ‘ڈاٸریکٹر پراٸیوٹ کالجز سندھ’ زاہداحمد ، ‘ایس پی ایل اے’ کے سابق مرکزی رہنما سراج الدین قاضی ، کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر اسمٰعیل جاوید ، معروف دینی اسکالر اور کالج کے سابق استاد پروفیسر علّامہ ساجد نقوی سمیت کالج کے دیگر سابق اساتذہ بھی شامل تھے ۔

مزید پڑھیں: بے ربط خیالات

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے سابق ‘ڈاٸریکٹر پراٸیوٹ کالجز سندھ’ زاہد احمد نے اس کالج سے اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوٸے اس کالج کو تدریسی اور انتظامی حوالے سے کراچی کے چند بہترین کالجوں میں سے ایک نمایاں کالج قرار دیا ، انہوں نے ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ کو حقیقی معنوں میں مخلص ، محنتی اور اپنے پیشے سے انصاف کرنے والے اساتذہ قرار دیتے ہوٸے کہا کہ ان اساتذہ کے ریٹاٸرمنٹ سے اس کالج میں پیدا ہونے والا تدریسی خلا ٕ تادیر پورا نہیں ہوسکے گا ۔

تقریب سے ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ کے رفیق ِ کار اساتذہ ٕکرام نے بھی خطاب کیا اور اپنے ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ ساتھیوں کے محاسن بیان کرتے ہوٸے انکی تعلیمی و تدریسی خدمات کا بھی ذکر کیا نیز انہیں انکی شاندار تدریسی خدمات پر خراج ِتحسین بھی پیش کیا ۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی دورہ کرنے والے پاکستانی کون ہیں؟

ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ پروفیسر الیاس جوزف اور پروفیسر عبدالرشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے ‘گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد’ میں گزارے ہوٸے اوقات کو اپنی زندگی کے بہترین اور خوشگوار اوقات قرار دیا اس موقع پر انہوں نے اپنے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کے انعقاد پر اپنے ساتھی اساتذہ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

تقریب میں ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ کو ساتھی اساتذہ کی جانب سے پھول اور تحاٸف پیش کٸے گٸے ۔ تقریب کے اختتام پر ‘گورنمنٹ کالج فار مین’ کے پرنسپل پروفیسر نوید احمد ہاشمی نے خطاب کیا اور ریٹاٸر ہونے والے اساتذہ کے حوالے سے اظہار ِخیال کیا نیز تقریب کے شرکا ٕ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ آخر میں شرکا ٕ تقریب کے اعزاز میں ایک پرتکلّف عشاٸیے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *