آل پاکستان تنولی اتحاد کی مرکزی باڈی کا 14 اگست کو تنظیم نو کا اعلان

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان تنولی اتحاد کی استقبالیہ تقریب بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گئی 3 تحصیلوں کے نومنتخب تحصیل چیئرمین سمیت درجنوں ویلج کونسلوں کے چیئرمین و ممبران اور آل پاکستان تنولی اتحاد کے جملہ عہدے داران و ممبران کی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ آل پاکستان تنولی اتحاد کی مرکزی باڈی کا 14 اگست کو تنظیم نو کا اعلان نئے نو منتخب نمائندوں کو آل پاکستان تنولی اتحاد کی زمہ داریاں سونپنے کا عزم آل پاکستان تنولی اتحاد کا مشن قومی یکجتی اور علاقہ کی تعمیر وترقی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں مزدور کی 25 ہزار روپے اجرت کے اعلان پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ سول سوسائٹی

آل پاکستان تنولی اتحاد کی جانب سے نومنتخب چیئرمین و دیگر بلدیاتی نمائندگان کے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ تقریب سے چیف آف تناول نواب صلاح الدین سعید خان تنولی آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی صدر حاجی صابر حسین تنولی ایڈووکیٹ آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کے سرپرست اعلی سلیم خان تنولی تحصیل لوئر تناول شیروان ایبٹ آباد سے نومنتخب تحصیل چیئرمین ملک جنید خان تنولی ایڈووکیٹ تحصیل اوگی سے نومنتخب تحصیل چیئرمین نوابزادہ حسام صلاح الدین خان تنولی تحصیل دربند سے نومنتخب تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی تنولی و دیگر مقررین نے ہڈن ہل ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مانسہرہ میں آل پاکستان تنولی اتحاد کی طرف سے نومنتخب چیئرمین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا آل پاکستان تنولی اتحاد کا مشن تنولی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے تاکہ علاقہ اور قبائل کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے علاقہ تناول کی تمام ویلج کونسلوں اور تحصیلوں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندگان سے امید کرتے ہیں کہ وہ علاقہ تناول کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما اسد میمن کا اعزاز، شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

استقبالیہ میں آل پاکستان تنولی اتحاد ہری پور کے صدر خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ہری پور کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی آل پاکستان تنولی اتحاد ہری پور کے فنانس سیکرٹری جمیل خان تنولی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ساجد کریم تنولی بلال مقبول تنولی ہمایوں خان تنولی چمہڈ ماسٹر ریاض تنولی بائیاں احمد علی خان فارو خان تنولی لندن ویلج کونسل بیٹ گلی کے چئیرمین شاہ نواز خان تنولی سابق تحصیل ممبر محسن خان خانخیل تنولی تنولی اتحاد ایبٹ آباد کے صدر شاھد افضل تنولی صفدر خان تنولی ایڈووکیٹ رحمت خان تنولی حویلیاں سمیت آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی و ضلعی عہدے داران و جملہ اراکین کے ساتھ ساتھ تنولی برادری کے عمائدین مشران اور تناول کی بیشتر ویلج کونسلوں کے نومنتخب چیئرمین و بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *