عازمین حج کا سرکاری تربیتی پروگرام مکمل۔ روانگی 8 جون سے شروع ہوگی

عازمین حج کا سرکاری تربیتی پروگرام مکمل۔ روانگی 8 جون سے شروع ہوگی

کراچی: کراچی میں گورنمنٹ اسکیم کے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام آج کر اچی حاجی کیمپ میں مکمل ہو گیا ہے ۔ 8 جون سے کراچی سے گورنمنٹ اسکیم کے عازمین حج کی روانگی شروع کی جائے گی۔

منگل کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ایک اعلی سطحٰ اجلاس میں عازمین حج کے لئے حاجی کیمپ میں عازمین حج کہ رہائش اور روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار ابڑو، ڈائریکٹر حج سید امیتاز علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سارا امجد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز مری، پولیس، پاکستان رینجرز، محکمہ صحت، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، انٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے اور پاکستان کسٹمز کے سینئر افسران اور ایئر لائنرز، کے الیکٹرک اور پی ٹی سی ایل کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی جانب سے عازمین حج کے لئے ڈائریکٹر حج کے رابطہ سے حاجی کیمپ میں کی جانے والی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کے بارے میں کمشنر کراچی کو بریفنگ کی۔

کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عازمین حج کی روانگی کے لئے تمام ضروری اور قانونی تقاضوں کو پورا کر تے ہوے ہر ممکنہ سہولت فراہم کریں یقینی بنائیں کہ حاجی کیمپ میں قیام پذیر عازمین حج کو تمام ضروری شہری سہولتیں مہیا ہوں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عازمین حج کو اس موقع پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ اس موقع پر سیکورٹی اور سیفٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عازمین حج کی ایئر پورٹ تک کی سیفٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیس اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی ادارے حاجی کیمپ میں صفائی پانی کی فراہمی اور دیگر شہری سہولتوں کو یقینی بنائی گے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک حاجی کیمپ میں عازمین حج کی روانگی تک بلا تعطل بجلی فراہم کرے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمین حج کے لئے محکمہ صحت نے پولیو، فلو، کوویڈ اور مینن جائٹس ویکسی نیشن کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پرائیویٹ عازمین حج کی ویکسی نیشن بھی حاجی کیمپ میں کی جائے گا۔

اس طرح محکمہ صحت مجموعی طور پر 22 ہزار عازمین حج کی ویکیس نیشن کرے گا۔ عازمین حج کی صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی طبی ضروریات پوری کرنے کے لئے خصوصی ڈسپینسری قائم کی جائے گی، کراچی انتظامیہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے تعاون سے فوری اقدامات کرے گی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس سال مجموعی طور پر سندھ بھر سے سات ہزار چار سو افراد گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ پرائیویٹ عازمین سمیت عازمین حج کی تعداد 22 ہزار ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *