بالی وڈ اداکارہ نے 6 ہزار خواتین کیساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا

معروف بالی وڈ اداکارہ نشرت بھاروچا نے 6 ہزار خواتین کے ساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا، جو اپنی نئی فلم ‘جنہت میں جاری’ میں نظر آئیں گی، نے جے پور میں فلم کی تشہیر کے دوران ایک عالمی ریکارڈ بنادیا۔

رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا نے اپنے ساتھی اداکار انود سنگھ کے ساتھ مل کر 6 ہزار خواتین کے ساتھ راجستھان کے ایک روایتی لوک رقص گھومر پر پفارم کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ روایتی رقص کرنے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا ریکارڈ بنایا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نشرت اور انود کو گھومر پرفارمنس کے لیے روایتی لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ اداکار انود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *