پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، 8، 10 اور12 جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 4 جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا جس کے بعد قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کا اسکواڈ 6 جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *