تھر کول واٹر سپلائی لائن منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر طاہر علی میمن

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)تھر کول واٹر سپلائی لائن منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن نے انرٹیک کمپنی کے تعاون سے چلنے والے تھر کول پراجیکٹ کے حوالے سے اس نے محکمہ آبپاشی، سروے سیٹلمنٹ اور ریونیو عملداروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:مونا لیزا پینٹنگ پر کیک سے حملہ

اس موقع پر انہوں نے لینڈ ایکوزیشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسن کوسو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھر کول کو پانی فراہم کرنے والے پروجیکٹ کے کل 18 کلومیٹر کے اندر آنے والی زمین کی تصدیق کی جائے کہ کتنی اراضی سرکاری ہے اور کتنی اراضی پرائیویٹ ہے، انہوں نے کہا کہ اس زمین کا مکمل نقشہ تیار کر کے مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کی سیاست سے دور رہیں، مریم نواز

اس موقع پر انہوں نے سروری سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ اس پراجیکٹ کا فارم ب جاری کریں تاکہ پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، اس موقع پر انہوں نے اس پراجیکٹ میں شامل تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ اس عوامی پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ غلام حسین کانیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسن کوسو، محکمہ آبپاشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *