اپنی مسکراہٹ کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی پینٹنگ مونا لیزا ایک حملے میں ‘بال بال بچ’ گئی۔
پیرس کے لوور میوزیم میں موجود لیونارڈو ڈی ونچی کی اس مشہور زمانہ پینٹنگ پر 29 مئی کو ایک شخص نے کیک دے مارا تھا مگر اسے کے تحفظ کے لیے موجود بلٹ پروف گلاس کے باعث وہ محفوظ رہی۔
حملہ کرنے والے مرد نے ایک معمر خاتون کا بہروپ بنایا ہوا تھا اور وہیل چیئر پر سوار تھا۔
Someone smashed a cake on Mona Lisa… pic.twitter.com/4NpztMCJEG
— Klevis (@klevisl007) May 29, 2022
اس شخص نے پینٹنگ کو دیکھتے ہوئے اچانک وہیل چیئر سے چھلانگ لگائی اور کیک دے مارا۔
اس واقعے کے بعد گلاس کی صفائی کے موقع کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ واقعے نے مجھے دنگ کردیا، کیک مانے کے بعد اس نے پھولوں کی پتیاں ہر جگہ اچھالی تھیں اور پھر سیکیورٹی نے اسے دبوچ لیا۔
میوزیم کی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عملہ اس پینٹنگ کے سامنے موجود وہیل چیئر کو ہٹا رہا ہے۔
Aquí el momento en que se llevan a quien le aventó un pastel a la Monalisa.pic.twitter.com/HBayMOdcKV
— Alejandro Alemán (@elsalonrojo) May 29, 2022
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کی سیاست سے دور رہیں، مریم نواز
حملہ کرنے والے شخص نے اس موقع پر فرنچ زبان میں کہا کہ زمین کے بارے میں سوچو، لوگ زمین کو تباہ کررہے ہیں۔
اس حملے سے عندیہ ملتا ہے کہ اس حملے کا ممکنہ مقصد ماحولیاتی تباہی کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔