سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کی سیاست سے دور رہیں، مریم نواز

بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔

بہاولپور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی نہیں بلکہ اندورنی خطرہ ہے اور وہ خطرہ انتشار اور فتنے کا ہے جس کا دوسرا نام ’عمران خان‘ ہے، سوائے مہنگائی کے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے، شیخ رشید

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نمبر بدل گیا ہے اس لیے لانگ مارچ ناکام ہونے پر سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، سپریم کورٹ کو ادب سے کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کی سیاست سے دور رہیں، سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا کہ جہاں عمران خان ناکام ہو وہاں وہ مدد کے لیے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے، پھر انہی اداروں کو گالیاں دیتا ہے، تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی، آج اس کا دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *