افواج پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ بند کریں۔چیف اکرام الدین

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سیاست دانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے نہ کہ پاک فوج پر تنقید اور سیاست میں گھسیٹ کر ذاتی مفادات اور غیروں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کا ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور سیاسی غیر یقینی ہے افواج پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ کو نشانہ تنقید بنانا یہ یہودی لابی کا ایجنڈا ہے اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں عرصہ دراز سے کوشاں ہے کہ پاکستانی عوام میں پاک فوج کیخلاف جذبات ابھارے جائیں اور فوج کو بھی اندرونی سطح پر تقسیم کیا جائے انشاءاللہ اسلام دشمن طاقتوں اور انکے مہروں کی یہ ایبلیسی خواہش کبھی بھی پوری نہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز پاکستان کی شان اور پہچان ہے۔ اس شان اور پہچان کو بدنام نہ کریں افواج پاکستان نے وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے جو قابل فخر ہے۔

ہمیں اپنے فوج پر تنقید کرنے کے بجائے فخر کرنا چاہیے کیونکہ جب تک فوج یے تو ہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری افواج پاکستان کو سلامت رکھے اور اللہ تبارک پاکستان اور پاکستانی عوام کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب کرے۔آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *