پروفیسر اقبال چوہدری کو الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل سے نوازا گیا

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کو قازقستان میں سائینسی و تعلیمی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انٹرنیشنل ٹرکک اکیڈمی کی جانب سے الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل دیا گیا ہے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان نے پیر کو کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹرکک اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر درخن کیدر لی نے الماتے قازقستان میں منعقدہ انٹر نیشنل الفارابی و اقبال فورم (۶۲ تا۷۲ مئی) کے دوران پروفیسر اقبال چوہدری کو الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل اورسند عطا کی۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحان آغاز، ملک بھر میں 261 امتحانی مراکز قائم

واضح رہے کہ حال ہی میں مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائینس اور ٹیکنالوجی کا اعزاز ’مصطفیٰ ؐ پرائز برائے2021‘ بھی پروفیسر اقبال چوہدری کو دیا گیا ہے جو ایک معروف میڈیسنل کیمسٹ ہیں۔

ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً1175سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ76کتب شائع ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ40انٹرنیشنل اور یو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاء سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو30ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے, بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسر اقبال چوہدری کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *