لائیو پروگرام میں خاتون کا میزبان تابش ہاشمی سے انوکھی خواہش کا اظہار

لائیو پروگرام

میزبان تابش ہاشمی آن ائیر شو میں خاتون کی خواہش سن کر ہکا بکا رہ گئے لیکن اگلے ہی لمحے وہ خاتون کا جواب سن کر مایوس ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے ‘ میں معروف اداکارہ صبا قمر نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ہمراہ شرکت کی جس دوران مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو بھی کی گئی۔

دوران شو کائنات ملک نامی خاتون سے تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ وہ کیا پوچھنا چاہیں گی؟، جس پر خاتون نے برملا کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں آپ کو گلے لگاسکوں۔

خاتون کی خواہش سن کر میزبان ہکا بکا رہ گئے لیکن اگلے ہی لمحے خاتون نے تابش کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے انہیں وضاحت دی کہ انہوں نے یہ بات صبا قمر کے لیے کی ہے کیوں کہ وہ تابش کے بجائے صبا قمر سے گلے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

خاتون کی خواہش پر صبا قمر نے انہیں پاس بلاکر گلے لگالیا تاہم تابش یہ دیکھ کر مذاقاًدلبرداشتہ ہوگئے اور انہوں نے آڈینس میں سے ایک شخص کو بلا کر کہا کہ مجھے گلے لگالو جس کے بعد 3 لوگ تابش سے گلے ملے۔

بعد ازاں تابش نے اعتراف کیا کہ کائنات نامی خاتون نے اپنی بات کہہ کر میری کائنات ہلا دی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *