آئی پی ایل ایک بار پھر داغدار،سٹے باز گرفتار

آئی پی ایل

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان پہلے ایلیمینیٹر کے دوران کرکٹ ریکیٹ آپریشن میں مبینہ طور پر ملوث پانچ لوگوں کو ایڈن گارڈنز کولکتہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کولکتہ پولیس کے سراغ رساں محکمے (ڈی ڈی) کے تحت اینٹی راڈی اسکواڈ ( اے آر ایس) نے سٹے بازوں کو پکڑا تھا جس میں سنیل کمار، اجے کمار، امر کمار، عبادہ خلیل، اور انیکیت کمار شامل ہیں۔

اے آر ایس کے عہدیداروں نے ایڈن گارڈن کی شائقین گیلری کے ایف آئی بلاک میں کارروائی کی جہاں تین نوجوان میچ دیکھنے کے بجائے اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ان کی گرفتاری کے بعد ان کے اشارے پر کولکتہ کے ایک گیسٹ ہاؤس سے مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔اے آر ایس حکام کے مطابق ان کے پاس سے سات موبائل فون، ایک پورٹیبل راؤٹر اور نقدی رقم ضبط کی گئی۔

اے آر ایس حکام نے بتایا کہ بکیز نے اسٹیڈیم کے اندر مناسب انٹرنیٹ کنیکشن کو یقینی بنانے کے لیے پورٹیبل روٹر کا استعمال کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *