جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے سال کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے سال کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا

کراچی: بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے سال کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز 28مئی سے ہوگا، شعبة الوافدین (شعبہ غیر ملکی) میں داخلہ لینے میں کامیاب طلبہ کا یورپ، خلیج، افریقہ اور ایشیا کے مختلف ممالک سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامئے کے مطابق 14 مئی سے جاری داخلوں میں شعبہ غیر ملکی، درس نظامی، دارالقرآن، بنوریہ اکیڈمی اور تخصصات میں نئے داخلوں کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی مکمل، انٹری ٹیسٹ اور داخلہ امتحان میں کامیاب طلبہ کو داخلے دیئے گئے.

28 مئی سے جامعہ کے تمام شعبہ جات میں باقاعدہ تعلیمی سلسلہ کا آغاز کرلیا جائے گا، جبکہ تخصص فی التفسیر ، تدریب المعلین، تخصص فی الادب العربی، لنگویسٹک ڈیپارٹمنٹ جس میں جرمنی، چائنیز، ترکی، انگلش زبانیں سیکھائی جائیں گی، میں داخلے جاری رہیں گے۔ جامعہ کے درالقرآن میں ریکارڈ داخلوں کے بعد مزید درخواستوں سے معذرت کرلی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *