جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا شخص جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار

جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا شخص جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔

مسافر قیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 605 کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے بتایا کہ مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے گذشتہ روز بھی کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے جعلی دستاویزات پر مسافر کو گرفتار کیا تھا ،مسافر جعلی پاسپورٹ ، ورک ویزہ پر بیلجیئم جانا چاہتا تھا، مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *