عمران خان نے ملک میں گالم گلوچ اورتشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے؛وفاقی وزیر شازیہ مری

کراچی :() وفاقی وزیربرائےتخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے اندر گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ اورعمران نیازی لوگوں کو اکسانےاورانہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں: نیب قوانین میں ترامیم کا بل بھی منظور

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانون ، آئین اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کے عمل نےملک کوبہت نقصان پہنچایا ہے اورکسی بھی ریاست یا معاشرے کے لیے احتجاج کے نام پر تشدد کے واقعات قابل قبول نہیں ہو سکتے جبکہ ہم پی ٹی آئی کارکنان کی تشدد کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی دوڑ جاری

انکا مزید کہنا ہے کہ ‏عمران احمدنیازی ایک گھمنڈی اور ضدی شخص ہے،جو اپنی انا کی تسکین اورایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے جبکہ اس شخص کی اپنی اولاد پرسکون ماحول میں عیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی اولاد ایک مغربی ملک میں مقیم ہے اور یہ خود ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنے پر تولا ہوا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *