خاتون ٹیچر نے اپنی کار طلبا پر چڑھا دی، متعدد طلبا زخمی ـ

سوشل میڈیا پر سوموار کے روز لبنان کی ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے طلبا کو کار سے کچلنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ طلبا کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ گاڑی کی ٹکر سے کئی طلبا زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خوف ناک حادثے کا شکار ہونے والے طلبا میں سے بعض کو اسپتال لے جایا گیا سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک صوتی ریکارڈنگ بھی نشر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا

آڈیو میں یہ بات سنی جا سکتی ہے کہ ایک خاتون نے تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے لوگوں کے ھجوم پر چڑھا دی، ان میں سے بیشتر اسکول کے طلبا تھے۔ یہ واقعہ جنوبی لبنان میں مریجہ کے مقام پر پیش آیا۔

مریجہ کے علاقے میں ایک اسکول کے سامنے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے اور چاقووں سے بھی حملے کیے گئے۔ اس دوران ایک تیز رفتار کار ھجوم کی طرف آئی اور کئی افراد جن میں زیادہ تر طلبا تھے کو کچل دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بہ ظاہر ایسے لگ رہا تھا کہ ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کرطلبا پر چڑھ گئی تاہم لبنانی سیکیورٹی حکام نےاس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: باپ اور بھائی کے سامنے 15 سالہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی

پولیس کو بیان دیتے ہوئے خاتون ٹیچر نے کہا کہ جب وہ اپنی کار پرنکلیں تو انہیں طلبا کو آپس میں لڑتے دیکھا اس واقعے کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھی اور مجھ سے کار بے قابو ہوگئی۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ دو زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *