طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی ـ

دوحہ: قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھارتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت کو کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سفارتی عملہ کو افغانستان میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مغربی افریقی ملک سینیگال کے ہسپتال میں آتشزدگی، 11 نوزائیدہ بچے ہلاک

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سے سفارت خانے کام کررہے ہیں اور انہیں بھرپور سیکیورٹی دی گئی ہے، افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارت کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ بھارت کو قومی اور باہمی مفادات کی بنیاد پر موجودہ طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنے چاہیے، اگر بھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیر مقدم کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو سابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *