تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک، بحال کروانے کی اپیل

حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا ای میل اکاؤںٹ اور سوشل میڈیا اکاؤںٹ ہپیک ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے اپنا اکاؤنٹ بحال کروانے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا ایپل کلاؤڈ اکاؤنٹ، گوگل میل اکاؤںٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کل رات کو ہیک ہوا تھا۔

اس حوالے سے خود حماد اظہر نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت میرے کمپیوٹر پر ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ ان ہے، جس پر میں اسے استعمال کر رہا ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا ای میل اور ایپل آئی ڈی اکاؤنٹ تو بحال کروالیا ہے۔ ہیکر کو ویریفکیشن کوڈ ملنے کے باعث اس نے اکاؤنٹ ہیک کیا تھا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنا ای میل اکاؤنٹ بحال کیا تو میں نے دیکھا کہ میرے ای میل اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل تھی، جبکہ وہاں پر صارف کا نام محمد شہریار لکھا ہوا تھا۔

ساتھ میں انہوں نے ٹوئٹر سے اپیل کی کہ وہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرے، کیونکہ اس شخص نے اکاؤنٹ اور اس کا پاسورڈ تبدیل کردیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *