پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

پاکستان ایشیا ہاکی کپ

پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر تھا۔

بھارت کو ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈونیشیا کے خلاف 15 گول  کرنے تھے اور پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے 16 گولز درکار تھے۔

بھارت نے انڈونیشیا کو با آسانی 0-16 سے شکست دے کر دونوں سنگ میل عبور کرلیے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم 2014 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اس سے قبل  پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا  تھا جس میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا  تھا جبکہ  ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *