بالی وڈ اداکار کشمیر کا نعرہ لگائیں، گانا گفٹ کردوں گا

ابرار الحق

پاکستان کے معروف گلوکارابرارالحق نے ایک شرط پر بھارتی فلم کو اپنا مشہورِ گانا بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ ہدایتکار کَرن جوہر نے ابرارالحق کے گانے نچ پنجابن کو چوری کر کے اپنی فلم جُگ جُگ جیو میں استعمال کیا ہے جس پر ابرارالحق نے ایک شرط رکھی ہے۔

ابرار الحق نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ  بالی ووڈ اربوں روپے لگا کر فلمیں بناتا ہے مگر اِن کے پاس اپنا مواد نہیں ہوتا، اس فلم کے جتنے اداکار ہیں اِن سب سے کشمیر کا نعرہ لگوائیں کہ کشمیر کو آزاد ہونا چاہئیے، کشمیر پر ظلم و ستم بند ہونا چاہئیے تو میں اپنا گانا اِنہیں بطور تحفہ دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو بھارتیوں نے گانا اتنا برا بنایا ہے اور میں اس طرح سے اپنا گانا دینا نہیں چاہتا۔

گلوکار نے کہا کہ اِنہوں نے اس گانے سے کروڑوں اربوں روپیہ کمانا ہے، کیوں نہ میں یہ پیسہ اپنی سماج کی خدمت کرنے والی تنظیم سہارا پر لگا دوں، میں یہ پیسہ اِنہیں کیوں دوں۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میں امریکا، بھارت اور پاکستان تینوں ممالک میں وکلاء کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *