آنسو گیس شیل کیچ کرنے والے نوجوان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ

آنسو گیس شیل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حقیقی آزادی مارچ میں ایک انوکھا منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ایک نوجوان نے پولیس کی جانب سے فائر کیا گیا آنسو گیس کا شیل ہوا میں ہی کیچ کر کے دوسری جانب پھینک دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں بتی چوک پر شیلنگ کے دوران فائر کیا گیا ایک شیل زمین سے ٹکرا کر واپس ہوا میں اچھلا، جسے احتجاجی نوجوان نے ہاتھ میں تھام کر مظاہرین سے دور پھینک دیا۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ کی طرح تیزی سے وائرل ہوئی تو ٹویپس اور نیٹیزنز کی جانب سے نوجوان کی ہمت، بہادری اور کیچ پکڑنے صلاحیت کی تعریف میں کئی کمنٹس کئے گئے۔

صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں۔

شنیرا نے اپنے انسٹاگرام پر نوجوان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “دیکھو ذرا کیا کیچ ہے، کوئی اس نوجوان کو ڈھونڈو اور قومی ٹیم میں شامل کرا دو۔”

ایک صارف نے تو ذاتی تجربے کی بنا پر یہاں تک کہہ دیا کہ موصوف کا تعلق ضرور طلبہ تنظیم سے ہوگا، ان کا بیگ چیک کریں نمک بھی نکلے گا۔

جب کہ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ نوجوان کو حسن علی کی جگہ کھلانا چاہئیے ۔ ایک صارف نے تو کیچ پکڑنے کے بعد ان کے سیلیبریشن اسٹائل کی تعریف بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *