نوجوان بھارتی ماڈل نے خودکشی کرلی

بھارتی ماڈل

بھارت کی نوجوان ماڈل بدیشا ڈی مجمدر نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 21 سالہ ماڈل بدیشا کولکتہ میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ماڈل کے پڑوسیوں نے اُس کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا تو بدیشا کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ وہ کیریئر کے مواقع کی کمی کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماڈل بدیشا ڈی مجمدر کا تعلق کولکتہ کے ایک شمالی مضافاتی علاقے سے تھا اور وہ برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹس میں ایک مقبول چہرہ تھیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *