شاہد آفریدی بھی حکومت مخالت ’لانگ مارچ‘ والوں کے حق میں بول پڑے

شاہد آفریدی

سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی حکومت مخالف لانگ مارچ کرنے والوں کے حق میں بول پڑے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ کرنے والوں کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس سے قبل ہی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں۔

گرفتاریوں کے دوران کئی ایسی واقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملے جس میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔

لانگ مارچ کے باعث گذشتہ روز ملک کے کئی شہروں میں ہمیں کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی دیکھنے کو ملا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تاہم اب عمران خان نے حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *