ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینبھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں، صارفین کی...

بھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں، صارفین کی حسن علی پر تنقید

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی نے کریم رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینس پر پہن رکھی ہے جبکہ اوپر سے انہوں نے سفید رنگ کی جیکٹ بھی زیب تن کررکھی ہے۔

حسن علی کی تصاویر شیئر کرنے پر پاکستان کے صارفین آگ بگولا ہوگئے ہیں جبکہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ایک پاکستانی صارف نے ملک کی موجودہ حالات کے پیش نظر ان کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ بھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں ہیں‘۔

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی ان پر تنقید کی ہے، ایک صارف نے گذشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک شہری کو آنسو گیس کا شیل کیچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا