اسلام آباد میں مظاہرین نے درختوں کو آگ لگادی

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی۔

مزید پڑھیں: افغانستان: کابل اور مزار شریف میں چار دھماکے، 22 سے زائد افراد ہلاک و زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانےکیلئے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *