ای او بی آئی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ

کارکنوں کے لئے معلومات اور آگہی کی علامت

ای او بی آئی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ہم نے مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں ریجنل ہیڈ کانفرنسوں اور ادارہ میں وقتاً فوقتاً آنے والے ہر چیئرمین موصوف اور ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کی خدمت میں بارہا یہ تجویز پیش کی کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کی خاطر ای او بی آئی میں رجسٹر شدہ ہر ادارہ/کارخانہ/ دفتر/ دکان کے داخلی راستے یا کسی نمایاں جگہ پر ای او بی آئی کے اس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو آویزاں کرنا لازمی قرار دیا جائے ۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے لئے ای او بی آئی کے متعلق معلومات اور آگہی کی علامت بن جائے گا۔

تاکہ ہر رجسٹر شدہ ادارہ/کارخانہ/ دفتر/ دکان میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹریشن، کنٹری بیوشن کی ادائیگی اور پنشن نظام کے متعلق ضروری معلومات اور آگہی حاصل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: 👈 نفس کی اقسام 👉

اس مقصد کے لئے ذاتی طور پر اپنے ذہن سے اس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا ڈیزائن بھی تیار کرایا تھا ۔ لیکن افسوس ہر اجلاس اور کانفرنسوں میں رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی کمی کا رونا رونے والے اور اس دیرینہ مسئلہ گھنٹوں بحث برائے بحث کرنے والے کسی بھی چیئرمین یا ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے اس مسئلہ کے پائیدار حل کے لئے نہ تو کوئی خاص ادراک کیا اور نہ ہی ہماری اس کارآمد تجویز مین کوئی خاص دلچسپی ظاہر کی اور نہ ہی صدق دل سے اس تجویز پر عمل کرنا گوارہ کیا

ای او بی آئی میں محض وقت گزار کر اگلے گریڈ میں ترقی پانے کے لئے کسی دوسرے محکمہ میں چلے گئے ۔

کہا جاسکتا ہے کہ قانون کے مطابق ای او بی آئی میں بروقت رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث اپنی پنشن کے حق سے محروم ہو جانے والے ہزاروں ملازمین کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

نوٹ: ادارے کا تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں، یہ بلاگ مصنف کی اپنی رائے پر مبنی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *