👈 نفس کی اقسام 👉

نفس کی سات اقسام ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:
١۔ نفس امارہ، ٢۔ نفس لوامہ، ٣۔ نفس ملھمہ، ۴۔ نفس مطمئنہ، ۵۔ نفس راضیہ، ۶۔ نفس مرضیہ، ٧۔ نفس کاملہ

▪نفس امارہ پہلا نفس ہے، یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے، ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرہ سے نکل آتا ہے تو لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے، اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: بیوہ ویکسی نیٹر کا استعفیٰ، محکمہ صحت نے تین ویکسی نیٹرز کا کیماڑی سے ملیر تبادلہ کر دیا

▪جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے:
"وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ°”
’’اور میں نفس لوامہ کی قسم کھاتا ہوں۔‘‘ ﴿سورة الْقِیٰمَة: ٢﴾

▪تیسرا نفس، نفس ملہمہ ہے، جب بندہ ملہمہ کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو اس کے داخلی نور کے فیض سے دل اور طبعیت میں نیکی اور تقوی کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے۔

▪چوتھا نفس مطمئنہ ہے جو بری خصلتوں سے بالکل پاک اور صاف ہو جاتا ہے اور حالت سکون و اطمینان میں آجاتا ہے، یہ نفس بارگاہ الوہیت میں اس قدر محبوب ہے کہ حکم ہوتا ہے:
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ﴿۲۷﴾ ارۡجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ ﴿۲۸﴾
’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔‘‘{سورة الْفَجْر: ۲۷ تا ٢٨}
اور یہ نفس مطمئنہ اولیاء اللہ کا نفس ہے، یہی ولایت صغریٰ کا مقام ہے۔

مزید پڑھیں: وائس چانسلر اطہر عطاء اور پروفیسر زرینہ علی کو مبارکباد

▪اس کے بعد نفس راضیہ، مرضیہ اور کاملہ یہ سب ہی نفس مطمئنہ کی اعلیٰ حالتیں اور صفتیں ہیں اس مقام پر بندہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی رہتا ہے، اس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے:
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً° ﴿۲۸﴾
"تو اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آ کہ تو اس کی رضا کا طالب بھی ہو اور اس کی رضا کا مطلوب بھی (گویا اس کی رضا تیری مطلوب ہو اور تیری رضا اس کی مطلوب) .{سورة الْفَجْر: ۲٨}

"فَادْخُلِي فِي عِبَادِي°” ﴿۲٩﴾
"پس تو میرے (کامل) بندوں میں شامل ہو جا” {سورة الْفَجْر: ۲٩}

"وَادْخُلِي جَنَّتِي°” ﴿٣٠﴾
"اور میری جنتِ (قربت و دیدار) میں داخل ہو جا” {سورة الْفَجْر: ٣٠}

التماسِ دعا:
اَلَّهُمَّ صَلِ عَلَى ُمُحَمَّدٍ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْد مَجِيِد۔
اَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْد مَّجِيد…..

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *