وائس چانسلر اطہر عطاء اور پروفیسر زرینہ علی کو مبارکباد

کراچی ( ) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے معتمد عمومی شیخ کاشف رفعت اور انجمن غیر تدریسی عمال ویلفیئر ایسوسی کے صدرمحمد عدنان اختر نے وفاقی جامعہ اردو میں مستقل وائس چانسلر کی ذمہ داری سنبھالنے پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاءکو مبارک باد پیش کی ۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان نے آنسو گیس سے بچنے کا کیا توڑ نکلا؟ ویڈیو وائرل

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ عرصہ دراز سے مشکلات کا شکار جامعہ اردو کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

دریں اثناءانجمن اساتذہ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور انجن غیر تدریسی عمال ویلفیئر ایسوسی نے پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی کو بحیثیت قائم مقام رجسٹرار جامعہ اردو مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *