پی ٹی آئی کارکنان نے آنسو گیس سے بچنے کا کیا توڑ نکلا؟ ویڈیو وائرل

شیلنگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ روکنے کا کیا طریقہ نکالا اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کارکنان کو 25 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے لانگ مارچ کی کال دی تھی۔

اس لانگ مارچ کے لیے پنجاب اور خیبرپختون خوا سے کارکنان کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوئی، تاہم حکومت نے بھی مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مارچ کے راستوں میں پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں، لیکن تحریک انصاف کے کارکنان نے انہیں عبور کیا اور آگے بڑھتے رہے۔

ایسے میں مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ اس دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی گئی۔

ان شیلنگز سے بچنے کا توڑ پی ٹی آئی کارکنان نے نکال لیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شیل ان کی جانب آتا ہے وہ اسے وی ایل سی سے ڈھک کر اس میں پانی ڈال دیتے ہیں جبکہ آس پاس بھی پانی گرا کر گیس کو ختم کردیتے ہیں۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسا کرنے سے اس آنسو گیس کے شیل کی افادیت بھی ختم ہوگئی جبکہ فضا میں دھواں بھی موجود نہیں رہا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *