وینا ملک کا لانگ مارچ سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ

وینا ملک

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ تبصرہ دیتے ہوئے لکھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *