مشی خان کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان، ریحام خان پر کڑی تنقید

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ و میزبان مشی خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کی ہے ، جس میں میں انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ موجودہ حکومت مارچ کے شرکا کے لیے کیوں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ایسے ہتھکنڈے کیوں استعمال کررہی ہے کہ سڑک پر شیشے بچھا دیے یا آنسو گیس کی شیلنگ وغیرہ، جب کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ احتجاج پر امن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی اس مارچ میں جو بھی آنا چاہ رہا ہے اسے آنے دیا جائے، لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، آپ کے سامنے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
Tum toh chup hi Raho bcz tumny Bohat zaati mafaad haasil kiye hain aur kar rahi ho so kee quiet. Tum sirf badla ly rahi ho apni Taskeen ky liye. Tumy na Bachon ki fiqar hy na Pakistan ki. Tum sirf garam tandoor mein apni 2 rotian laga rahi ho for your own self. Selfish woman https://t.co/dmA4pRSSHD
— Mishi khan (@mishilicious) May 25, 2022
دوسری جانب مشی خان نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ‘تم نے بھی ماضی میں بہت سے ذاتی مفاد حاصل کیے اور اب تک کررہی ہو لہٰذا خاموش رہو، تم صرف اپنی تسکین کے لیے بدلہ لے رہی ہو’۔