ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںبھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا...

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

نئی دہلی: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

یہ بات مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی لائیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی عدالت نے کچھ دیر قبل حریت رہنما یاسین ملک کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:آج معیشت کی بحالی کا آغاز کیا ہےکوئی مداخلت برداشت نہیں، مریم اورنگزیب

مؤقر بھارتی نشریاتی اداروں اور خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کی مدت پر آج یعنی بدھ کو سماعت مکمل کر لی ہے۔ بھارتی عدالت نے طے شدہ شیڈول کے مطابق فیصلہ دوپہر ساڑھے تین بجے سنانا تھا جو ابھی تک سنایا نہیں جا سکا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کا بے بنیاد و من گھڑت الزام ہے۔ یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پ ر1999 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسین ملک کو بھاری سیکورٹی کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں لانگ مارچ پر ایک اور نوٹیفیکیشن جاری

واضح رہے کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا جب کہ دوران سماعت این آئی اے نے حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پٹیالہ ہاوس کورٹ کے اسپیشل جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو یٰسین ملک کو قصوروار قراردیا تھا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو اس کی مالی حالت کا تخمینہ لگانے کا بھی کہا تھا۔

مزید پڑھیں:امن برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا

یاسین ملک نے گزشتہ پیشی میں دوران سماعت کہا تھا کہ اگر آزادی کے لیے جدوجہد کرنا جرم ہے تو اس جرم کو قبول کرتا ہوں، اس کے نتائج سے بھی وقاقف ہوں۔

واضح رہے کہ یاسین ملک پر عائد کردہ الزامات پر ماہرین قانون کے مطابق کم سے کم سزا عمر قید کی سنائی جا سکتی تھی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا