حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں لانگ مارچ پر ایک اور نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144نافذ کررکھی ہے جب کہ ریڈ زون میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امن برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا

پولیس حکام نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم دیا ہے جس کے تحت پولیس اہلکار امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جائے گی۔

پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کےلیے شیلنگ کے سامان فراہم کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پر جمع پی ٹی آئی کے چند کارکنان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *