امن برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا

لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ، اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹر وے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا ـ

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل 25 مئی کو اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے گزشتہ رات ملک کے مختلف علاقوں میں 1100 سے زائد چھاپے مارے گئے اور سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس پر کارکن نے پولیس پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

لاہور سے شاہدرہ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *