سرینگر میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا ـ

رشتے سے انکار پر باپ قتل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقے صورہ میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ـ

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ (انچار) میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی زخمی ہو گئے ـ

مزید پڑھیں: آئی ٹی پی نے ٹریفک الرٹ جاری کر دیا

پولیس ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار سیف اللہ قادری ولد محمد سید قادری، سکنہ ملک صاب، پر صورہ (انچار) کے علاقے میں فائرنگ کردی جس سے وہ بیٹی سمیت شدید زخمی ہوا، حملے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جس کو گرفتار کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز چھاپے مار رہے ہیں ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *