آئی ٹی پی نے ٹریفک الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد : ()ٹریفک ڈائیورژن اور سیلنگ پلان برائے پی ٹی آئی لانگ مارچ 25-مئی-2022۔ درج ذیل پوائنٹس ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ اگر سفر ضروری ہو تو متبادل راستے استعمال کریں۔

1- ریڈ زون ایریا میں ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک سے داخلہ اور خارجی راستہ بند ہے۔متبادل کے طور پر، صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

2- اتاترک ایونیو ناظم الدین ٹی کراس سے جیو چوک تک بند ہے جب کہ متبادل کے طور پر،سیونتھ ایونیو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس سویٹزرلینڈ کے شہر میں جنیوا میں جاری ھے

3- ناظم الدین روڈ زوم پٹرول پمپ سے اتاترک ایونیو تک بند ہے، متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

4- جناح ایونیو چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک بند کی گئی ہے جس کے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

5- مری روڈ راولپنڈی سے فیض آباد کی طرف دونوں جانب ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پر اسلام آباد ایکسپریس وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

6- اسلام آباد ایکسپریس وے کو گلبرگ گرین پل پر اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے بندکیا گیا ہے ۔ متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید احمد کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل اہم بیان

7- سری نگر ہائی وے کو اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو اسلام آباد چوک پر بند کر دیا گیا ہے۔متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

8- آئی جے پی روڈ کو پیر ودھائی چوک، خیابان چوک، پنڈورہ چوک اور سٹیڈیم روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر، پشاور روڈ راولپنڈی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

9- نائنتھ ایونیو کو آئی جے پی روڈ سے آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر، I-8 اور I-9 مرکز کی سڑکیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 ریڈیو اسٹیشن سنتے رہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *