نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی سیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری!!

نیٹ فلکس

امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایکشن اور تھرل سے بھرپورسیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر آج جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مداحوں کے تجسس کو دیکھتے ہوئے دی گرے مین کے پوسٹرز کو جاری کردیا ہے اور ٹریلر کو بھی آج ہی کسی وقت جاری کردیا جائے گا۔

سیریز کے تازہ پوسٹر میں تامل اداکار دھنوش کو ایک خطرناک کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دی گرے مین کو 22 جولائی کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیزکردیا جائے گا۔

فلم کے پوسٹر نے ریلیز کے فوراً بعد ہی انڈیا میں دھوم مچادی تھی کیوں کہ ان میں تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دھنوش ’ لیتھل فورس‘ کا خطرناک کردار ادا کررہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق دھنوش’ دی گرے مین ‘ میں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے سب سے منفرد اور جداگانہ کردار میں دکھائی دیں گے۔ جس کا کریڈٹ گرے مین کے ہدایت کارانتھونی رسو اور جوزف رسو کو جاتا ہے جنہوں نے دھنوش سے منفرد طریقے سے کام لیا۔

ناول ’دی گرے مین‘ سے ماخوذ اس فلم کی کہانی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایجنسی کے خفیہ راز افشاء کرنے بعد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ جاتا ہے۔ حکام اس ایجنٹ کو قتل کرنے کے لیے ایک کرائے کے قاتل کو ہائر کرتے ہیں۔

دی گرے مین کو نیٹ فلکس کا اب تک کا سب سے مہنگا پروجیکٹ بھی کہا جارہا ہے کیوں کہ اس سیریز کی تمام تر عکس بندی یورپ کے مختلف مقامات پر ہوئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *