شان مسعود ڈربی شائر کاؤنٹی کے کپتان مقرر

شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود انگلینڈ کی ڈربی شائر کاؤنٹی  کے کپتان مقرر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   ڈربی شائر کاؤنٹی نے پاکستانی بلے باز شان مسعود کو 2022 وائٹیلٹی بلاسٹ کے لیے ڈربی شائر فالکنز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

شان مسعود  پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔وہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  قیادت کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انگلش کرکٹ میں ان کے پہلے سیزن کا آغاز شاندار ہوا، جس میں انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں  دو ڈبل سنچریز اور ایک سنچری کی مدد سے  844 رنز بنائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *