ڈی ویلئرز کا آئی پی ایل میں واپسی کا فیصلہ

آئی پی ایل

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اور آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈی ویلئرز نے ایک بار پھر آئی پی ایل میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اے بی ڈی ویلیئرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کے لیے آر سی بی کیمپ میں واپس آئیں گے، جنوبی افریقی کھلاڑی گزشتہ ایک دہائی سے ویرات کوہلی کے ساتھ آر سی بی کے سب سے اہم بلے باز رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اس سے پہلے اگلے تین سال تک فرنچائز لیگز کھیلنا جاری رکھا۔

آر سی بی کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ڈی ویلیئرز کی واپسی کے منصوبے کا انکشاف کیا اور کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ انہیں کس کردار کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

ڈی ویلئرز نے کہا کہ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ویرات کوہلی  نے اس کی تصدیق کی سچ پوچھیں تو، ہم نے ابھی تک کسی چیز پر فیصلہ نہیں کیا ہے،میں اگلے سال آئی پی ایل  میں ہوں گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *