الفاروقیہ ٹرسٹ کا چولستان کے فت زدہ علاقوں میں رفاہی کام کا آغاز

ملتان( ) جنوبی پنجاب کے معروف رفاہی ادارہ الفاروقیہ ٹرسٹ(رجسٹرڈ) شجاع آباد ضلع ملتان نے چولستان کے مختلف علاقوں میں آفت زدہ عوام کی مدد کے مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، آج مؤرخہ 25مئی 2022ء بروز بدھ الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کے چیئرمین مولانا زبیراحمد صدیقیؔ قافلہ کے ہمراہ چولستان کا دورہ کریں گے۔

اس دورہ میں وہ مختلف مقامات پر سولر واٹر پمپس، ہینڈ پمپس، سولر آر او پلانٹس کے بارہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، نیز چولستان کے مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرین گے،دورہ کے دوران مختلف ٹوبوں کا معائنہ کیا جائے گا، پانی کی ضرورت کی صورت میں فوری طور پر انہیں ٹینکروں سے بھروایا جائے گا، جبکہ مستقل بنیادیوں پر ان ٹوبوں کے قریب سولر واٹرپمپ نصب کیے جائے گئے۔

مزید پڑھیں: خود کو موبائل کی دنیامیں قیدنہ کریں، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی

الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمیر صدیقی کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید علاقوں تک رفاہی خدمات پہنچائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شجاع آباد خدمت خلق کا ادارہ ہے جس کا مقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے، ادارہ ہمہ قسم گروہ بندیوں سے مبرا ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

عنقریب شجاع آباد میں ایک نئے معیاری ہسپتال کی تعمیر شروع کی جائے گی جس میں فری ڈائیلائیسز، فری ڈلیوری،فری آپریشنز کے ساتھ ہیپاٹائٹس اور آنکھوں کے امراض کا مفت علاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے تحت شرعی حدود میں رہ کر خدمات سرانجام دی جارہی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *