عفت عمر کی عمران خان پر سخت تنقید

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں مریم نواز سے متعلق استعمال کیے گئے نازیبا جملوں کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

اس حوالے سے اب اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےاور ان خواتین پر تنقید کی ہے جو عمران خان کے اس بیان کی حمایت کررہی ہیں۔

عفت عمر نے کہا کہ ‘بہت سی خواتین نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں کہے جانے والے جملوں کی حوصلہ افزائی کی جسے دیکھ کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔’

اداکارہ نے کہا کہ ‘چاہے آپ کسی بھی پارٹی کے حمایتی ہوں ، آپ کے نظریات مختلف ہی کیوں نہ ہوں ، صحیح اور غلط ایک ہی ہوتا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ہم یہ ہی نہیں سمجھ پارہے کہ صحیح کیا ہے، نہ ہی ہم غلط کو غلط کہہ رہے ہیں، سیاسی اختلافات کا مطلب خاندانی دشمنیاں کب سے ہوگیا، عمران خان نے ہمارے کلچر کو خراب کردیا ہے۔’

عفت عمر کا کہنا تھا کہ ‘میں ہمیشہ یہ ہی سوچتی تھی کہ عمران خان مزید اس سے گھٹیا بات نہیں کرسکتے ہیں میں ہمیشہ غلط ہوتی تھی۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *