شدید طوفان اور بارشوں کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ـ

واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں پیش آیا جو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید طوفان کی زد میں ہے۔

طوفان سے بہار کے سولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے چونتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا شام پر میزائل حملے

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *